ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / شمالی کوریائی حملے کا فوری جواب دینے کے لیے تیار ہیں: جنوبی کوریا

شمالی کوریائی حملے کا فوری جواب دینے کے لیے تیار ہیں: جنوبی کوریا

Thu, 10 Aug 2017 17:53:04  SO Admin   S.O. News Service

سیول،10اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا): جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے کسی بھی عسکری مہم جوئی کا فوری جواب دیا جائے گا۔ شمالی کوریا نے دھمکی دی تھی کہ وہ بحر الکاہل میں واقع امریکی جزیرے گوام پر میزائل حملہ کر سکتا ہے۔ جنوبی کوریا کی فوج کا اس دھمکی کے ردعمل میں کہنا ہے کہ ایسی کسی اشتعال انگیزی کا فوری جواب دیا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کو ’آگ اور غصے‘ کا سامنا کرنے کی دھمکی کو شمالی کوریا نے ’مکمل بے وقوفی‘ قرار دیا تھا اور گوام میں واقع امریکی فوجی اڈے پر حملے کے منصوبے کی تفصیلات جاری کی تھیں۔


Share: